اے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام بینظیر بھٹوکی شہادت اورآٹے کے بحران کے خلاف ملک گیر مظاہرے

پیر 7 جنوری 2008 20:30

اے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام بینظیر بھٹوکی شہادت اورآٹے کے بحران کے خلاف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جنوری۔2008ء) سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی شہادت اور آٹے و بجلی کے بحران اور مہنگائی کے خلاف اے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔ اس سلسلے میں بیشتر مقامات پر احتجاجی ریلیاں ،دعائیہ تقریبات اورتعزیتی ریفرنسز کا انعقادکیاگیا۔کراچی میں احتجاج کرنے پر جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر برجیس احمد ، شیخ محمد رفیق اور تحریک انصاف کراچی کے صدر سبحان علی اور پختونخواہ ملی پارٹی سندھ کے رہنما نذیر جان سمیت تیس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

سندھ کے مختلف اضلاع نوشہرو فیروز ، مورو، کنڈ یارو ، بھریا سٹی، ٹھارو شاہ میں جزوی ہڑتال اور ٹریفک معمول سے کم رہا ۔حیدرآباد پریس کلب پر اے پی ڈی ایم کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

میرپورخاص میں بھی اے پی ڈی ایم کی اپیل پرعوامی تحرک کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔لاہور میں اے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیاگیا۔

اے پی ڈی ایم پنجاب کے کنوینر احسن رشید سمیت اتحاد میں شامل جماعتوں کے دیگر قائدین نے خطاب کیا۔انھوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے بہیمانہ قتل کے زریعے قیادت کا خلاء پیدا کر کے عوام کو حق حکمرانی سے محروم رکھنے کی سازش کا حصہ ہے ۔ جسکی پشت پناہی سامراجی قوتیں کر رہی ہیں۔ ریفرنس کے اختتام پر لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔

اس کے علاوہ ملتان، راولپنڈی ، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بھی اے پی ڈی ایم کے تحت احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔پشاور میں اے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام سا نحہ لیا قت با غ اور قومی سیا ست پر اس کے اثرات کے مو ضع پر ایک سمینا ر منعقد ہوا جس مختلف سیاسی جما عتو ں کے قا ئدین نے شر کت کی ۔سیمینا ر سے خطا ب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ محترمہ بے نظیر کا قتل جمہوریت کا قتل ہے اور اس سے پید ا ہو نے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو گا۔

انھو ں نے حکومت سے صوبے میں بجلی کی لو ڈشیڈنگ ،گیس کی سپلائی میں تعطل اور آٹے کی قلت کے خاتمے کا مطا لبہ کیا۔ ادھر کوئٹہ میں اے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مظاہرے سے اے پی ڈی ایم کے صوبائی صدر عثمان کاکڑ ،جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر عبد الحق ہاشمی ،نیشنل پارٹی کے مر کزی ڈاکٹر اسحاق بلو چ اوربی این پی کے آغا حسن بلو چ سمیت دیگر مقرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت جمہوریت پر حملہ ہے ۔انھوں نے پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ صدر پر ویز مشرف کے مستعفی ہونے تک الیکشن کا بائیکاٹ کر یں۔ چمن ،پشین ، ڑوب، لورالائی ، میخ تراور دیگر شہر و ں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔

متعلقہ عنوان :