بلوچستان کے سبکدوش ہونے والے گورنر اویس احمد غنی نے صوبہ سرحد کے گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

پیر 7 جنوری 2008 22:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جنوری۔2008ء) بلوچستان کے حال سبکدوش ہونے والے گورنر اویس احمد غنی نے صوبہ سر حد کے اکیسویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے ۔

(جاری ہے)

حلف بردای کی تقریب گورنر ہاوس پشاور میں منعقد ہوئی جس میں نگران وزیراعلیٰ سر حد شمس الملک ، صوبائی وزراء ، اعلی سول و فوجی حکام، پشاور ہائی کورٹ کے جج صاحبان ،امریکہ اور ایران کے سفارتکاروں اور دیگر افراد نے شرکت کی۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس طلعت قیوم قریشی نے اویس احمد غنی سے حلف لیا۔ اویس احمد غنی کا تعلق پشاور سے ہے اوروہ بلوچستان کے دوسرے گورنر ہیں جنہیں صوبہ سر حد کو گورنر تعینات کیا گیا ہے ۔