آصف علی زرداری کراچی پہنچ گئے

پیر 14 جنوری 2008 21:53

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری۔2008ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری پیر کی شب اچانک اسلام آباد سے کراچی جانیوالی فلائٹ نمبر پی کے 391سے سکھر ائیر پورٹ سے کراچی کیلئے روانہ ہو گئے انکے ہمراہ فرحت اللہ بابر اور رحمان ملک بھی موجود تھے آصف علی زر داری ایسے وقت میں کراچی پہنچ رہے ہیں جب صدر پرویز مشرف بھی کراچی میں موجود ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی نو ڈیرو سے سکھر ائیرپورٹ پر اچانک آمد پر اطلاع ملتے ہی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی بڑی تعداد سکھر ائیرپورٹ پہنچ گئی جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے میڈیا سے بات چیت کرنے سے انکار کردیا اس موقع پر سکھر ائیرپورٹ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے۔

متعلقہ عنوان :