فیصل آباد ، شہرکے مختلف علاقوں میں کھلا آٹا کی فروخت کے 25 اضافی سیل پوائنٹس قائم کر دئیے گئے

بدھ 16 جنوری 2008 18:11

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 16. جنوری2008 ) ڈی سی او میجر ( ر ) اعظم سلیمان خاں کی ہدایت پر صارفین کو آٹے کی مزید آسان خریداری کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں کھلا آٹا کی فروخت کے 25 اضافی سیل پوائنٹس قائم کر دئیے گئے ہیں تاکہ صارفین اپنی مالی گنجائش کے مطابق کھلا آٹا کنٹرول ریٹ پر 15 روپے فی کلو کے حساب سے خرید سکیں گے۔ ان سیل پوائنٹس پر بدھ سے آٹے کی فروخت شروع ہو گئی ہے۔

سینئرایڈمنسٹریٹو آفیسر لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ ڈی سی او کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے سے قائم آٹا کے 107 سیل پوائنٹس کے علاوہ مزید 25 سیل پوائنٹس شہر کے مختلف محلوں میں آٹے کے ڈیلرز اور کریانہ سٹوروں پر قائم کئے گئے ہیں تاکہ صارفین سرکاری ریٹس کے مطابق کھلا آٹا خرید سکیں ۔

(جاری ہے)

ان سیلز پوائنٹس پر صارفین کی سہولت کے لئے نمایاں پر بینرز بھی آویزاں کر دئیے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے فلور ملوں کے لئے بڑھائے جانے والے گندم کے کوٹے سے تیار کیاجانے والا آٹا ان 25 سیل پوائنٹس پر پرچون فروخت کے لئے فراہم کیا جائے گا۔ یہ سیل پوائنٹس مختلف ملوں کو الاٹ کر دئیے گئے ہیں جو وہاں کھلا آٹا پہنچانے کی ذمہ دار ہونگی۔ اس سلسلے میں پاک شاھین فلور ملز اڈا مدن پورہ کے ڈیلر شیخ محمد اسلم کے سیلز پوائنٹ پر آٹا فراہم کرے گی جبکہ حسن فلور ملز حسین اینڈ سنز صدر بازار غلام محمد آباد ‘داؤد فلور ملز مہر کریانہ سٹور باوا چک ‘ ندیم فلور ملز مہر کریانہ سٹور جڑانوالہ روڈ ‘ اصغر فلور ملز سعد الله آٹا ڈیلر جھال خانوآنہ ‘ ڈائمنڈ فلور ملز محمد اسلم آسی کریانہ سٹور ناظم آباد اے بلاک ‘صدیق فلور ملز ثاقب ٹریڈرز مخدوم روڈ محلہ خالد آباد‘ فرخ فلور ملز عبدالجبار کریانہ سٹور پل نشاط آباد اور عبدالرشید کریانہ سٹور ملت روڈ فیصل آباد‘ عثمان فلور ملز اسلم کریانہ سٹور ایوب کالونی جھنگ روڈ ‘ فیصل فلور ملز بشیر آٹا ڈیلر علامہ اقبال کالونی , برسٹل فلور ملز آٹا ڈیلر محمد حنیف بگا مکوآنہ ‘اکبر فلور ملز رمضان کریانہ سٹور کچی آبادی ‘اتفاق فلور ملز عبدالرؤف کریانہ سٹور جھنگ روڈ ‘ پنجاب فوڈ مدنی کریانہ سٹور ملت روڈ ‘ولایت فلور ملز ندیم کریانہ سٹور عیسیٰ نگر نزد ملت کالج‘اویس فلور ملز فاروق کریانہ سٹور کوکیانوالہ ‘کریسنٹ فلور ملز صابری آٹا ڈیلر رحمانیہ روڈ نزد بابر سیمنا‘بابرفلور ملز بابرکریانہ سٹور پریمئیر کالونی ناظم آباد ‘ ملک فلور ملز ملک کریانہ سٹور جمیل آباد ‘ تجمل فلور ملز توصیف کریانہ سٹور آئرن مارکیٹ نزد گورنمنٹ گرلز کالج ڈی ٹائپ کالونی ‘صدیق فلور ملز عبدالغنی سٹور سمن آباد ‘ رحمان فلور ملز ذکی کریانہ سٹور کاٹن ملز روڈ ‘ تاج فلور ملز عتیق کریانہ سٹور چک نمبر 5 ج ب کمال پور اور عادل ٹریڈزعادل ٹریڈز کی طرف عادل ٹریڈزمدینہ ٹاؤن کے سیل پوائنٹس پرکھلاآٹا فروخت کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :