پیپلزپارٹی نے قومی حکومت کے قیام کی تجویزمستردکردی ،الیکشن شیڈول کے بعد زمینی حقائق اس کی اجازت نہیں دیتے، آصف زرداری کی سکھرایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 جنوری 2008 14:40

سکھر(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 17. جنوری2008 ) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے قومی حکومت کی تجویز مسترد کردی ہے اور کہا ہے کہ 18فروری کو عوام تیرپرمہرلگا کراپنا فیصلہ سنادینگے، آصف زرداری جمعرات کی دوپہر نوڈیرو جانے کیلئے پی آئی اے کی پرواز نمبر390 کے ذریعے کراچی سے سکھر ایئرپورٹ پہنچے،جہاں پر انہوں نے وی آئی پی لاؤنج میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد زمینی حقائق اورآئینی تقاضے قومی حکومت کے قیام کی اجازت نہیں دیتی، اس لئے اس کے قیام کا کوئی جواز پیدانہیں ہوتا، انہوں نے کہاکہ عوام صرف18فروری کو تیر کے نشان پر مہرلگا کر اس فیصلے کی تصدیق کرینگے، آصف زرداری نے پارٹی کے کارکنوں کو ہدایت دی کہ الیکشن مہم میں صبرکے دامن کوہاتھ سے نہ چھوڑیں اور بھرپور انداز میں اپنی مہم جاری رکھیں اور کسی بھی افواہ پر یقین نہ کریں، انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکنوں کی طرف سے نئی قیادت پربھرپور اعتماد نے مخالف قوتو ں کو بوکھلا دیا ہے کیونکہ انہیں اپنی شکست نظرآرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :