پرتھ ٹیسٹ : بھارت نے آسٹریلیا کو بہتررنزسے شکست دے دی، سترہویں مسلسل کامیابی کا آسٹریلوی خواب چکنا چور

ہفتہ 19 جنوری 2008 14:41

پرتھ ٹیسٹ : بھارت نے آسٹریلیا کو بہتررنزسے شکست دے دی، سترہویں مسلسل ..
پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2008ء) بھارت نے پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو بہتررنزسے شکست دے کر عالمی چیمپئن کی سترہویں مسلسل کامیابی کا خواب چکنا چور کردیا۔ یہ سولہ ٹیسٹ کے بعد آسٹریلیا کی پہلی ناکامی ہے ۔ عالمی چیمپئن ٹیم لگاتار سولہ فتوحات کا اپنا ہی عالمی ریکارڈ نہیں توڑ سکی۔ گذشتہ دورہ آسٹریلیا میں بھارت نے ہی اسٹیووا کی آسٹریلوی ٹیم کی مسلسل سولہ کامیابیوں کا سلسلہ ختم کیا تھا۔

چار میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو اب بھی دو ایک سے برتری حاصل ہے ۔ تیسرے ٹیسٹ میں چارسوتیرہ رنز ہدف کے تعاقب میں چوتھے روز آسٹریلیا نے پینسٹھ رنز دو کھلاڑی آوٴٹ سے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو انہیں فتح کیلئے مزید تین سواڑتالیس رنز درکار تھے لیکن پوری ٹیم تین سوچالیس رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

مائیکل کلارک اکیاسی رنزکے علاوہ کوئی آسٹریلوی بیٹسمین بھارتی بولنگ کے سامنے نہیں ٹھہر سکا۔

پونٹنگ پینتالیس اور مائیک ہسی چھیالیس رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے ۔ نویں وکٹ کیلئے مچل جونسن اور اسٹورٹ کلارک نے بہتررنز کا اضافہ کیا۔جونسن نے کیریئر بیسٹ پچاس رنزناٹ آوٴٹ بنائے ۔ بھارت کے عرفان پٹھان نے تین،سہواگ،آرپی سنگھ اورکمبلے نے دو،دو وکٹ لئے ۔ سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ چوبیس جنوری سے ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :