سندھ پولیس نے دہشت گردوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ، حالیہ آپریشن میں گرفتار کئے گئے دہشت گردوں نے خطرناک انکشافات کئے ہیں، آئی جی سندھ

منگل 22 جنوری 2008 19:46

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جنوری۔2008ء) سندھ پولیس کے آئی جی اظہر فاروقی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے حالیہ آپریشن میں گرفتار کئے گئے دہشت گردوں نے خطرناک انکشافات کئے ہیں جن کے تناظر میں پولیس کو مزید کامیابیاں ملی ہیں وہ دورے سکھر ریجن کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے انھوں نے کہا کہ 18 فروری کو انتخابات کا عمل صا ف شفاف کیا جائے گا پولنگ اسٹیشنوں پر گڑ بڑ کر نے والے افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا جن کیلئے حکمت عملی مرتب کر لی گئی انھوں نے کہا کہ 27 دسمبر کے بعد ہو نے والے واقعات کے اصل ملزمان کو گرفتار کر نے کیلئے پولیس کوششوں میں مصروف ہے واردات کر نے والوں کا ایک بڑا نیٹ ورک تھا جس کے ذریعے کارروائی کی گئی انہوں نے کہا کہ عوا م کی جان و مال کا تحفظ نہ کر نے والے پو لیس آفسران کیخلاف کاروائی کی جائے گی جن پر عمل درآ مد شروع کر دیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد ڈاکووں کیخلاف ایک بڑا آپریشن کیا جائے گا جس کیلئے ابتدائی منصوبہ بندی کر لی گئی ۔

متعلقہ عنوان :