بینظیر شہید کی قبر کشائی کیلئے پارٹی رہنماوں نے انکار کر دیا

منگل 22 جنوری 2008 19:46

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جنوری۔2008ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر مین بینظیر بھٹو شہید کی قبر کشائی کیلئے پارٹی رہنماوں نے انکار کر دیا رہنماوں نے پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ قبر کشائی کے معاملے پر حکومت کر دو ٹوک جواب دیں پارٹی کے مرکزی رہنما نے بتایا کہ اگر بینظیر بھٹو کی قبر کی کشائی کی گئی تو حالات خراب ہو جائینگے اور کارکنا ن کو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا معلوم ہو ا ہے کہ وفاقی حکومت نے قبر کشائی کے معاملے پر آصف علی زرداری سے رابطہ کر لیا ہے اس ضمن میں جلد سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا جالس متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :