حکومت میں آنے کے بعد محترمہ بینظیر بھٹو قتل کیس کی دوبارہ اقوام متحدہ سے تحقیقات کرائینگے ۔ آصف علی زرداری

منگل 22 جنوری 2008 20:48

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جنوری۔2008ء) پاکستا ن پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد محترمہ بینظیر بھٹو قتل کیس کی دوبارہ اقوام متحدہ سے تحقیقات کرائینگے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ملک سے پچیس بلین ڈالر باہر منتقل کر دیئے گئے ہیں جس سے ملک کی اقصادی صوتحال مزید خراب ہونے کا خطرہ ہے انہوں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ محترمہ کے قتل کے بعد جان بوجھ کر آٹے ۔

بجلی ۔ پانی اور دیگر اشیاء کا بحران پیدا کیا گیاتا کہ عوام کی توجہ محترمہ کے قتل سے ھٹائی جا سکے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ان کی اسکارٹ لینڈ کی ٹیم سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے ٹیم کو ان کی مرضی سے تحقیقات کے لئے کہا تو انہوں نے انکار کر دیا جس کے بعد اب پیپلز پارٹی صرف اقوام متحدہ سے ہی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے ۔