تمام افغان باشندوں کا ریکارڈ اور رہائشی معلومات حاصل کی جائیں، گورنر سر حد اویس احمد غنی کی افغان پناہ گزین کمشنر کو ہدایت

پیر 28 جنوری 2008 15:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری۔2008ء) گورنر سر حد اویس احمد غنی نے شہری علاقوں اور پشاور کے نواح میں مقیم تمام افغان باشندوں کا ریکارڈ اور رہائشی معلومات حاصل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ گورنر ہاوس پشاور میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گورنر نے اقوام متحدہ کے ادارے برائے افغان مہاجرین کے کردار کے حوالے سے کہاکہ یو این ایچ سی آر کو افغان مہاجرین کی افغانستان میں آباد کاری پر توجہ دینی چاہیے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں افغان مہاجرین کو سفری اور خوراک کی سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنے وطن واپس جا سکیں ۔ اجلاس میں گورنر کو بتایا گیا کہ صوبہ سر حد کے مختلف کیمپوں میں اس وقت ساڑھے سات لاکھ جبکہ رہائشی علاقوں میں پانچ لاکھ تیس ہزار افغان مہاجرین مقیم ہیں۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ پشاور کے نزدیک کچہ گڑھی کیمپ بند کردیا گیا ہے ، جلوزئی سمیت دیگر گیارہ کیپموں کو آئندہ سال تک بند کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :