انتخابات میں تعمیر وترقی کی سیاست کرنے والے ہی کامیاب ہوں گے ۔راؤ سکندر اقبال

جمعہ 1 فروری 2008 12:14

اوکاڑہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01 فروری2008 ) سابق سینئر وفاقی وزیر دفاع راؤ سکندر اقبال نے کہا ہے کہ اٹھارہ فروری کو ملک میں ہونے والے قومی انتخابات میں ملک میں تعمیر وترقی کی سیاست کرنے والے ہی کامیاب ہونگے انتخابات شفاف اور منصفانہ بنیادوں پر منعقد ہونگے عوامی خدمت ان کامشن ہے کھوکھلے نعروں او ربڑھکوں کی سیاست کا دورگزرچکا انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں صدر پرویزمشرف کا دورہ یورپ انتہائی کامیاب رہا اس دورے سے پاکستان کو فائدہ ہوگا ان خیالات کااظہار وہ فور ایل اوکاڑہ کے علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کے دوران کررہے تھے جلسوں سے امیدوار صوبائی اسمبلی میجر ریٹائرڈ راؤ خلیل اختر نے بھی خطاب کیا راؤ سکندراقبال نے کہا کہ بجلی کا موجودہ بحران ڈیمز کے نہ ہونے کی وجہ سے ہوا ملک کو اس وقت کالا باغ ڈیم سمیت دیگر ڈیموں کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے انہیں موقع فراہم کیا تو وہ اقتدار میں آکر ڈیموں کی تعمیر کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے راؤ سکندر اقبال نے کہا کہ وہ اب تک ضلع اوکاڑہ میں اربوں روپے مالیت کے منصوبوں پر کام کرواچکے ہیں انہوں نے کہاکہ وہ بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے آئندہ آنے والے دور میں اوکاڑہ کوانڈسٹریل زون میں تبدیل کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :