عوام انتخابات میں مسلم لیگ ق کو ترجیح دیں ۔چوہدری امیر حسین

ہفتہ 2 فروری 2008 14:32

سیالکوٹ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02 فروری2008 ) سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین نے کہا ہے کہ عوام کو چاہیے کہ وہ انتخابات میں بھر پور حصہ لیکر اس پارٹی کو کامیاب کر ائیں جس نے گزشتہ پانچ سالو ں کے دوران وطن کو اقتصادی اور تعمیری حوالے سے مضبوط کیا ہے اور نچلی سطح تک عوام کے مسائل حل کیے وہ جماعت پاکستان مسلم لیگ ہے عوام اسکو ترجیح دی وہ نواحی علاقے کوٹلی سید امیر میں سید پونس علی شاہ کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔

سپیکر چوہدری امیر حسین نے کہا کہ اس وقت پاکستان نازک ترین دور سے گزرہا ہے الیکشن تاریخی اہمیت کے حامل ہو ں گے ۔حکومت تمام سیاسی جماعتو ں اور عوام کو چاہیے کہ وہ اپنی اپنی سطح پر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ صدر مشرف کی قیادت میں پاکستان نے بہت ترقی کی اور اقتدار حقیقی معنو ں میں نچلی سطح پر آیا۔ جس سے عوام براہ راست منعقد ہو ئے مستفید ہوئے انہو ں نے کہا کہ آج ملک بھر میں دور دراز دیہاتو ں میں سوئی گیس ،ٹیلی فون ،صاف پانی ترجیحی بنیادی پر سہولیات فراہم کی گئی ۔

انہو ں نے کہا کہ میرے حلقہ این اے 111میں گزشتہ روز پانچ سالو ں کے دوران اربو ں روپے کے ترقیاتی کام کیے ۔انہو ں نے کہا کہ مو جو دہ حالات جو پیدا ہو ئے ہیں ان کو باہمی اتحاد سے ختم کیا جاسکتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ انتخابات 18فروری کو مقررہ مدت پر ہو ں گے ۔اب عوام کو چاہیے کہ وہ بے ضمیر لوٹے ٹو لیو ں کو ووٹ نہ دیں بلکہ محب وطن لوگو ں کو ووٹ دیں ۔دریں اثنا ء سید یونس علی شاہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر مشرف کی بدولت وہ سہولیات جو سپیکر نے دور دراز دیہاتو ں کو فراہم کی جو ہم سب نے خواب دیکھے تھے ۔انہو ں نے اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین کو بھر پور حمایت کا اعلان کیا ۔