راؤ سکندر اقبال نے گھر سے مسلم لیگ کا جھنڈا اتار دیا

منگل 26 فروری 2008 15:53

اوکاڑہ چھاؤنی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین26 فروری2008 ) سابق وفاقی وزیر دفاع راؤ سکندر اقبال نے الیکشن ہارنے کے بعد اپنے گھر سے مسلم لیگ ق کا جھنڈا اتار دیا- تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر دفاع راؤ سکندر اقبال نے جب مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کی تو 25 سال تک اپنے گھر پر لہرایا جانے والا تین رنگوں والا پیپلزپارٹی کا جھنڈا اتار کر سبز رنگ والا جھنڈا لہرا دیا اور 2008ء کا الیکشن ق لیگ کے ٹکٹ پر لڑا مگر بدترین شکست کے بعد انہوں نے اپنے گھر سے مسلم لیگ ق کا جھنڈا اتار دیا-

متعلقہ عنوان :