کوٹ لکھپت جیل سے بھارتی شہری کشمیر سنگھ کو 35سال بعد رہا کردیا گیا

پیر 3 مارچ 2008 21:05

کوٹ لکھپت جیل سے بھارتی شہری کشمیر سنگھ کو 35سال بعد رہا کردیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2008ء) کوٹ لکھپت جیل سے بھارتی شہری کشمیر سنگھ کو پیتیس سال بعد رہا کردیا گیا ۔ وزارت داخلہ کے خصوصی احکامات پر ان کی رہائی عمل میں لائی گئی ۔وفاقی وزیر انسانی حقوق انصار برنی اور دیگر حکام کشمیر سنگھ کو لے کر مقامی ہوٹل کی طرف روانہ ہوگئے جہاں سے انہیں کل واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

واہگہ سرحد پر ان کی اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد تین روز سے موجود ہیں ۔ کشمیر سنگھ کو انیس سو تہتر میں جاسوسی کے الزام میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ اور مقدمے چلانے کے بعد سزائے موت سنائی گئی تھی۔ دوران حراست کشمیر سنگھ نے اسلام قبول کرلیا اور اسلامی نام محمد ابراہیم رکھ لیا ۔ کشمیر سنگھ کی رہائی کے وقت کوٹ لکھپت جیل کے باہر شہریوں کی بڑی تعداد جمع تھی جنہوں نے کشمیر سنگھ کی رہائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت بھی پاکستانی قیدیوں کو رہا کردے ۔

متعلقہ عنوان :