خلیل طاہر سندھو نے توہین آمیز کارٹون کی اشاعت کے خلاف قرارمذمت اقوام متحدہ میں جمع کروا دی

جمعرات 27 مارچ 2008 16:17

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین27 مارچ 2008 ) رکن پنجاب اسمبلی اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے نمائندہ خلیل طاہر سندھو ایڈووکیٹ نے ڈنمارک کی طرف سے نبی اکرم کے توہین آمیز کارٹونز کی اشاعت اور قرآن کریم کے خلاف فلم بنانے کے متعلق ایک تحریری قرار داد مذمت اقوام متحدہ میں جمع کروادی ہے اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص لابی عالم اسلام اور پوری دنیا کے مذہبی جذبات سے کھیل کر تصادم کی سازشیں کررہی ہے۔

(جاری ہے)

توہین آمیز کارٹونز کی اشاعت اور قرآن حکیم کے متعلق فلم اسی سازش اور کوشش کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون موجود ہے جس کے تحت کسی بھی مذہب اور مذہبی راہنما کی توہین نہیں کی جا سکتی۔ اس لئے اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اس اشو پر ایکشن لے انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت صرف ڈیڑھ ارب مسلمانوں کا مسئلہ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے کیونکہ مذہبی تضحیک سے تصادم کو روکنا ممکن نہیں ۔

متعلقہ عنوان :