بلوچستان میں حکومت بنانے کا ڈراپ سین،جام محمد یوسف نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھالیا

جمعرات 10 اپریل 2008 15:51

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10اپریل 2008 ) بلوچستان سے مسلم لیگ ق کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی جام محمد یوسف نے جمعرات کو حلف اٹھالیا سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ان سے حلف اٹھانے کے بعد جام محمد یوسف سپیکر ڈائس پر گئے اور وہاں ارکان کے رجسٹرڈ میں دستخط کرنے کے بعد اپنی نشست پر بیٹھ گئے جام یوسف کے حلف اٹھانے کے بعد مسلم لیگ ق کی بلوچستان میں صوبائی حکومت بنانے کی کوششوں کاڈراپ سین ہوگیا ہے ۔