پاکستان میں کئی دوست ہیں، 1981ء میں کالج ٹرپ کے ساتھ گیاتھا ،اوباما

جمعہ 11 اپریل 2008 18:50

پاکستان میں کئی دوست ہیں، 1981ء میں کالج ٹرپ کے ساتھ گیاتھا ،اوباما
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11اپریل 2008 ) امریکہ کی ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے ممکنہ صدارتی امیدوار باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ ان کے پاکستان میں کئی دوست ہیں اوروہ 1981ء میں کالج ٹرپ کے ساتھ پاکستان آئے تھے ۔امریکی اخبار کے مطابق انتخابی مہم کیلئے چندہ اکٹھا کر نے کی تقریب کے دور ان باراک اوبامہ کہا کہا کہ وہ کالج ٹرپ کے دور ان 1981ء میں پاکستان گئے تھے اور انہوں نے وہاں تین ہفتے قیام کیا ۔

(جاری ہے)

بارک اوبامہ نے کہاکہ وہ پاکستان میں مذہبی فرقوں کے بارے میں بھی معلومات رکھتے ہیں انہوں نے خطاب کے دور ان صادق نامی پاکستانی ایک اپنے دوست کا بھی ذکر کیا جو نیویارک میں ان کے ساتھ کمرے میں رہتا تھا باراک اوبامہ کی انتخابی مہم کے نگران کے مطابق اوبامہ 1981ء میں انڈونیشیا گئے تھے جہاں سے واپسی پر وہ پاکستان آئے تھے پاکستان میں انہوں نے اپنے ایک پاکستانی دوست محمد حسن چانڈیو کے گھر تین ہفتے قیام کیا اوبامہ کادعویٰ ہے کہ وہ عالمی حالات حاضرہ پر اپنے مخالف امیدوار وں سے کہیں زیادہ تجربہ رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :