دوسرے ون ڈے میچ کے دوران بارش کے باوجود تماشائی میچ شروع ہونیکا انتظار کرتے رہے

جمعہ 11 اپریل 2008 22:49

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11اپریل 2008 ) فیصل آباد میں دوسرے ون ڈے میچ کے دوران ہونے والی موسلا دھار بارش کے باوجود سٹیڈیم میں موجود 12 ہزار کے قریب تماشائی گھر جانے کی بجائے میچ کے شروع ہونے کا انتظار کرتے رہے ‘بنگلہ دیش کی اننگ کے 48 ویں اوور کی ابھی دوسری گیند ہی ہوئی تھی کہ اچانک موسلا دھار بارش شروع ہو گئی جو تقریبا40 منٹس تک جاری رہی ‘بارش کے وقت بنگلہ دیش کی اننگ کے 48 ویں اوور کی دوسری گیند تھی اور بنگلہ دیش کی ٹیم نے آٹھ کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر 225 اسکور بنائے تھے ‘بارش کے باعث تقریبا 18 منٹس کا کھیل ضائع ہوا جس کی وجہ سے پاکستان کی ٹیم کو 25 اووروں میں 158 رنز کا ٹارگٹ دیا گیا جبکہ گراؤنڈ سٹاف کا کہنا ہے کہ گراؤنڈسکھانے کیلئے استعمال کیا جانے والا سوکر رولر کا پانی کھینچنے والا پمپ خراب ہو گیا تھاجس کی وجہ سے وہ صحیح فائدہ نہ دے رہا تھا ۔

متعلقہ عنوان :