چینی کی پیداوار 43لاکھ ٹن سے بڑھ گئی ۔رواں سال گنے کی فصل میں بہتری کے باعث چینی کی پیداوار بلند ترین سطح تک پہنچ گئی پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن

اتوار 13 اپریل 2008 12:22

دادو(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین13اپریل 2008 ) سندھ اور پنجاب کی شوگر ملوں میں کرشنگ کا عمل جاری ہے اوراب تک43 لاکھ ٹن سے زائد چینی پیدا کی جاچکی ہے۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال گنے کی فصل میں بہتری کے باعث چینی کی پیداوار بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے ۔مارچ 2008 کے اختتام تک مجموعی طور پر 43 لاکھ 65ہزار ٹن چینی پیدا کی گئی ۔

(جاری ہے)

سندھ اور پنجاب کی تمام شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ کا عمل جاری ہے ۔

ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال چینی کی پیداوار 43 لاکھ ٹن سے 46لاکھ ٹن رہنے کی توقع ہے جبکہ گذشتہ سال 35 لاکھ ٹن چینی پیدا ہوئی تھی جس میں سے مارچ 2008 تک 29 لاکھ ٹن چینی کا ذخیرہ موجود ہے۔دوسری جانب گنے کے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ بیشتر شوگر ملوں نے اب تک گنے کی خریداری کی رقم ادا نہیں کی جس کی وجہ سے انہیں مالی نقصان کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :