شعیب ملک کی قیادت میں بنگلہ دیش کو وائٹ واش دینگے ،محمد حفیظ

اتوار 13 اپریل 2008 20:16

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین13اپریل 2008 ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز محمد حفیظ نے کہاہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے ، شعیب ملک کی قیادت میں سیریز جیت لینگے ایک خصوصی بات چیت میں محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم شعیب ملک کی قیادت شاندار کارکردگی فتح حاصل کررہی ہے اور ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف اس طرح شاندار کھیل سے 5-0 سے جیت لے گی ، انہوں نے کہا کہ سینئر کھلاڑی یونس خان اور محمد یوسف ٹیم کا سرمایہ ہیں وہ پاکستان کے ہیرو ہیں اور کسی بھی ٹیم کے خلاف بہترین اننگز کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :