گھوٹکی، دو قبائل کے درمیان تصادم،5افراد ہلاک

پیر 28 اپریل 2008 11:59

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل۔2008ء) گھوٹکی کی تحصیل اباڑو میں دو قبائل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے اطلاعات کے مطابق گھوٹکی کی تحصیل اباڑو میں کچے کے علاقے بیہ میں شر اور بھٹو قبیلے میں فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہلاک ہونے والوں میں شر قبیلے کے محمد حسین شر، اللہ دنوں شر، واحد بخش شر جبکہ بھٹو قبیلے کے غلام رسول بھٹو اور محمد نواز بھٹو شامل ہیں اطلاعات کے مطابق شر قبیلے کا کہنا ہے کہ ان کی تین خواتین بھٹو قبیلے کے افراد اغواء کر لے گئے واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی دونوں قبیلوں میں تصادم کے دور ان شر قبیلے کے دو افراد ہوگئے تھے

متعلقہ عنوان :