پاکستان اور ایران کے تعاون سے علاقے میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا،وزیراعظم

پیر 28 اپریل 2008 15:55

پاکستان اور ایران کے تعاون سے علاقے میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا،وزیراعظم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل۔2008ء) ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ۔ پیر کو ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ایران، پاکستان، بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات پوری کر نے کیلئے ایران سے بجلی خریدنے کی بھی دلچسپی رکھتا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستا ن ایران تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دی جائے تاکہ دونوں ملکوں کے تعاون سے علاقے میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہو ۔اس موقع پر ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہاکہ ہم پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات مزید مستحکم کر نا چاہتے ہیں ایران پاکستان کو خوراک و توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے تعاون کا خواہاں ہے ۔

(جاری ہے)

ایرانی صدر نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ ایران، پاکستان، بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ پر جلدعمل در آمد کیا جائے۔انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان حائل رکاوٹیں ختم ہو نی چاہئیں انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں حائل رکاوٹیں ختم ہو نی چاہئیں ایرانی صدر نے جب وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تو وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ان کا استقبال کیا ۔ بعد وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ایرانی صدر اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ۔ظہرانے میں سینٹ کے چیئر مین محمد میاں سومرو اور وفاقی کابینہ کے ارکان نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :