امریکی سفیر کی ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات‘سیاسی‘اقتصادی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعہ 2 مئی 2008 16:36

امریکی سفیر کی ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات‘سیاسی‘اقتصادی ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02مئی2008 ) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹر سن نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ملاقات میں سیاسی  اقتصادی و عالمی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سیاسی اوراقتصادی شعبوں میں دیرینہ اورپائیدار تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید بہتر ہونگے ۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے کہاکہ پاکستان میں جمہوری عمل تیزی سے جاری اور جمہوری ملک کی حیثیت سے پاکستان عالمی برادری میں مزید موثر کر دار ادا کر یگا انہوں نے کہاکہ اتحادی حکومت ملک میں جمہوریت اور عدلیہ کی مکمل بحالی سمیت عوامی فلاح کا ایجنڈا پایہ تکمیل تک پہنچائے گی ان کی جماعت نے ملک میں جمہوری قدروں کیلئے جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی غیر جمہوری قوتوں کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اس موقع پر امریکی سفیر نے پاکستان میں جاری جمہوری عمل کو سراہا اور دونوں ملکوں کے درمیان رابطے مزید مستحکم کر نے کی ضرورت پر زور دیا۔