پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سانگھڑ کی عوام کا رد عمل

جمعہ 2 مئی 2008 16:58

سانگھڑ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02مئی2008 ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سانگھڑ کی عوام نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ روٹی ‘کپڑا اور مکان کا وعدہ کرنے والوں نے لوگون سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے ۔

(جاری ہے)

حکمرانوں کے معاشی ترقی او رعوام کی حالت بہتر کرنے کے دعوے عملی طو رپر دم توڑ گئے ہیں ۔ عوام کا کہناہے کہ موجودہ عوامی حکومت میں بھی لوگ بھوک سے اپنے بچے فروخت کرنے یا خودکشی کرنے پر مجبور ہیں ۔ عوام کا کہنا تھا کہ ابھی تیل کی قیمت میں اضافہ کیا ہے اب بجلی اور گی سکی قیمتوں میں اضافہ کردیاجائے گا ۔ عوام نے کہاکہ حکومت مہنگائی کرتے وقت ق لیگ کا حشر یاد رکھے ۔

متعلقہ عنوان :