مغوی سفیر طارق عزیز کو جلد بازیاب کرایا جائے،اہل خانہ

اتوار 4 مئی 2008 15:18

مغوی سفیر طارق عزیز کو جلد بازیاب کرایا جائے،اہل خانہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین04مئی2008 ) افغانستان میں پاکستان کے مغوی سفیر طارق عزیز الدین کے اہل خانہ نے حکومت سے مغوی سفیر کو جلد بازیاب کرانے کی اپیل کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کے مغوی سفیر طارق عزیز الدین کی اہلیہ ،بچوں اور بھائیوں نے اپیل کرتے ہو ئے کہا ہے کہ طارق عزیزالدین کئی ماہ سے اغواء کاروں کی قید میں ہیں۔

جس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ ٹیلی ویڑن پر دکھائی جانے والی ویڈیو میں طارق عزیز الدین نے اپنی خراب صحت اور ادویات کی عدم دستیابی کا ذکر کیا تھا ۔جس بناء پر اہل خانہ کی تشویش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ،اہل خانہ نے اعلیٰ حکومتی عہداداروں سے اپیل کی ہے کہ اس سے پہلے کہ مغوی سفیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے ان کی جلد بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی سفیر کو 11فروری کو خیبر ایجنسی سے اغواء کیا گیا تھا ۔ جبکہ گزشتہ مہنیے عرب ٹی وی سے جاری ہونے والے ایک ویڈیو میں سفیر طارق عزیز الدین نے کہا تھا کہ انھیں طالبان نے اغواء کیا ہے۔