فیصل آباد دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ماں ، بیٹی اور بیٹا جاں بحق

اتوار 4 مئی 2008 17:29

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین04مئی2008 ) دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ماں ، بیٹی اور بیٹا جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ 78گ۔ب کے رہائشی عبدالحق کی بیٹی حنانے کچھ عرصہ قبل گاؤں کے ایک نوجوان سے پسند کی شادی کر لی تھی اور اس کا مقدمہ ہائی کورٹ میں چل رہا تھا۔

(جاری ہے)

گاؤں کا ہی ایک اور لڑکا یاسر بھی رشتہ کا امیدوار تھا اور اس سلسلہ میں ان کا آپس میں جھگڑا بھی ہو چکا تھا۔ گزشتہ روز یاسر اپنے ساتھیوں سمیت عبدالحق کے گھر داخل ہوا اور فائرنگ کر دی جس سے زبیدہ بی بی، اس کی بیٹی ثناء اور بیٹا ارشد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ طیب شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :