یورو،برطانوی پاوٴنڈ اور درہم کی پاکستان سے برآمد روک دی گئی

جمعہ 9 مئی 2008 15:13

یورو،برطانوی پاوٴنڈ اور درہم کی پاکستان سے برآمد روک دی گئی
کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09مئی2008 ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکس چینج کمپنیوں کے ذریعے پونڈ ، یورو اور درہم کی کیش برآمد غیر معینہ مدت کے لئے روک دی ہے۔ دوسری طرف انٹر بینک میں ڈالر اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں مہنگا ہوگیا ہے۔ اس ضمن میں مرکزی بینک کے ترجمان سیدوسیم الدین نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ایکس چینج کمپنیوں کی طرف سے کرنسیوں کی کیش برآمد فوری طور پر روک دی گئی ہے، ایکس چینج کمپنیاں مختلف کرنسیوں کو مرکزی بینک کی اجازت سے کیش لے کر جاتی تھیں۔

(جاری ہے)

اور اس کے عوض ڈالر درآمد کیے جاتے تھے۔فاریکس مارکیٹ کے ذرائع نے2001ء میں بھی حکومت نے روپے کی قدر کو بچانے کے لئے یہ اقدام کیا تھا جس سے ڈالر کی بلیک مارکیٹنگ شروع ہوگئی تھی۔ جمعے کو کاروبارکے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 69 روپے 70 پیسے میں فروخت ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں یہ 69 روپے 20 پیسے رہا ۔فاریکس ایسو سی ایشن کے صدر ملک بوستان کا کہنا تھا کہ مرکزی بینک کو ایکس چینج کمپنیوں کے بجائے بینکوں کے خلاف کاروائی کی جائے کیونکہ وہ روپے کی قدر پر سٹے بازی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :