سرحدحکومت اور سوات کے عسکریت پسندوں کے درمیان سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا۔قیام امن کے لئے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق

جمعہ 9 مئی 2008 18:56

سرحدحکومت اور سوات کے عسکریت پسندوں کے درمیان سیز فائر کا معاہدہ طے ..
سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2008ء) سوات کے عسکریت پسندوں اورسرحدحکومت کے درمیان کامیاب مذکرات کے بعدفائر بندی کااعلان کردیاگیاہے نمائندہ کے مطابق چکورہ میں واقع ریسٹ ہاوٴس میں مذاکرات ہوئے ۔جن میں عسکریت پسندوں کے ترجمان مسلم خان سمیت سات افراد نے شرکت کی ۔جبکہ حکومت کی جانب سے سینئرصوبائی وزیر بشیر بلور، وزیر جنگلات واجد علی خان، ڈی سی او مالاکنڈ ارشد خان اور ڈی سی او سوات شوکت علی یوسف زئی شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرعسکریت پسندوں نے مالاکنڈ ڈویژن میں حقیقی معنوں میں نفاذ شریعت، گرفتار شدہ رہنماؤں و کارکنوں کی رہائی اور ان کے خلاف تمام مقدمات ختم کرنے سمیت سوات سے فوج کی واپسی کے مطالبات حکومت کے سامنے پیش کیے ۔ تاہم حکومتی وفد نے ان مطالبات کی سفارش کرنے کی یقین دھانی کرائی۔ مزکرات کا اگلا دور منگل کو ہوگا۔ اس موقع پر عسکریت پسندوں کے ترجمان مسلم خان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ان تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے اور ان کے دروازے مذاکرات کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :