بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،نمازی اذان سے محروم

ہفتہ 10 مئی 2008 18:23

پیرمحل (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10مئی2008 ) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ گریڈ انتظامیہ مکینوں کو نماز اذان سے محروم کرنے لگی تفصیل کے مطابق پورے ملک میں جنرل لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ پیرمحل گریڈ اسٹیشن انتظامیہ نے نماز اذان کے اوقات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس سے نہ صرف نمازی نماز سے محروم ہورہے ہیں بلکہ گھروں میں پانی کے باعث مکینوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے حالانکہ پیرمحل شہر کا گریڈ اسٹیشن 132kvہے جوکہ صنعتی انڈسٹری نہ ہونے کے باعث اس گریڈا سٹیشن پر لوڈشیڈنگ کی ضرورت نہ ہے گریڈا سٹیشن انتظامیہ محض عوام کو بلاوجہ تنگ کرنے کے لیے مقامی لوڈشیڈنگ کررہی ہے پیرمحل میں بجلی صنعتی ادارے بند پڑے ہوئے ہیں جن سے کام کرنے والے لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں اور وہ دو وقت کی روٹی کو بھی ترس گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کوئی شخص وقت پر کسی ادارے میں کام کے لئے بھی نہیں پہنچ سکتا۔ سرکاری اداروں میں بھی کام نہ ہونے کے برابر ہے۔ بجلی پر کمپیوٹرز او ر فیکس کا کام بھی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے اس سلسلہ میں فسیکو افسران کا کہنا ہے ک پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اس کے بعد ہمارے پاس کوئی اور جواب نہیں عوامی حلقوں نے صورتحال کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔