انصاف کے بغیر قومیں زندہ نہیں رہتیں،وکلاء تحریک جلد سرخرو ہو گی، معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری

پیر 19 مئی 2008 21:18

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی۔2008ء) سپریم کورٹ کے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ انصاف کے بغیر قومیں زندہ نہیں رہتیں۔ وکلاء تحریک جلد سرخرو ہو گی۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد چوہدری ناصر علی گورایہ سے ایک گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کے لیے تحریک تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔

(جاری ہے)

وکلاء نے غیر آئینی پی سی او کو تسلیم نہ کر کے ایک شاندار مثال قائم کی ہے ۔

عوام نے بھرپور طور پر ان کی پذیرائی کر کے عدلیہ پر جس اعتماد کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ صدر بار نے 24مئی کو فیصل آباد میں ہونے والے ملک گیر وکلاء کنونشن کے حوالے سے بھی انہیں آگاہ کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وہ 16جون 2007کے دورہ فیصل آباد کے موقع پر بھرپور جذبات کو آج تک فراموش نہیں کر سکے۔