نیٹو اور افغانستان کی جانب سے پاکستان اور مقامی طالبان میں امن معاہدے کی مخالفت، مشن کو خطرے کی صورت میں اتحادی فوج معاہدے کا جواب دے سکتی ہے ، نیٹو ترجمان

اتوار 25 مئی 2008 19:13

نیٹو اور افغانستان کی جانب سے پاکستان اور مقامی طالبان میں امن معاہدے ..
کابل(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2008ء) نیٹو اور افغانستان نے حکومت پاکستان کی جانب سے مقامی طالبان سے امن معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو مشن خطرے میں ہڑنے کی صوت میں اتحادی فوج اس معاہدے کا جواب دے سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

نیٹو کے ترجمان مارک لائٹی نے کابل میں میڈیا بریفنگ میں کہاکہ پاکستان کو عسکریت پسندوں سے معاہدے کا حق حاصل ہے لیکن اس سے نیٹو کے فوجی اور مشن خطرے میں پڑے تو نیٹو اس خطرے کا جواب دینے کا حق رکھتاہے ۔

نیٹو ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو عسکریت پسندوں سے معاہدے کے وقت نیٹو کو اعتماد لینا چاہئے تھا۔ اسی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے افغان وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل محمد ظاہر عظیمی نے کہاکہ پاکستان کی سرزمین افغانیون کے قتل کے لئے استعمال نہیں ہونی چاہیئے ۔