گھوٹکی  ڈاکووٴں کا حملہ ، 5افراد ہلاک

جمعہ 30 مئی 2008 15:21

گھوٹکی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین30مئی2008 ) گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں ڈاکووٴں نے گاوٴں پر حملہ کرکے پانچ افرادکو ہلاک کر دیا ہے ۔ گھوٹکی میں بدنام زمانہ چاچڑ گروپ نے کچے کے علاقے کے گوٹھ عرض محمد لولائی پر حملہ کیا ۔

(جاری ہے)

حملہ آور جدید ہتھیاروں سے لیس تھے اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے پانچ افرادکو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کردیا ۔ہلاک ہونے والوں میں قادر لولائی ، حضور بخش لولائی ، مہر لولائی ، رسول بخش لولائی اور ان کا مہمان خان محمد شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق عوام نے شدید زخمی ہونے والے شخص کو محفوظ راستے سے شیخ زیدہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا ہے

متعلقہ عنوان :