کراچی میں لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو گھر سے باہر کردیا، عوام شدید مشکلات کا شکار

ہفتہ 31 مئی 2008 13:00

کراچی میں لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو گھر سے باہر کردیا، عوام شدید مشکلات ..
کر اچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین31مئی2008 ) کر اچی میں غیر اعلا نیہ طویل لو ڈشیڈنگ کے باعث شہر ی راتیں پارکوں اور گلیوں میں گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ملک بھر میں بجلی کی کمی کے باعث لو ڈشیڈنگ بحر ان کی صورت اختیا ر کر گئی ہے ۔ بجلی کے طویل تعطل سے ملک کے سب سے بڑے اقتصادی شہر کر اچی کو جہا ں روزانہ کر وڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے ،وہیں بارہ سے سولہ گھنٹے کی لو ڈشیڈنگ سے شہر یوں کی زندگی عذاب بن گئی ہے اور ان کی راتیں شہر کی گلیوں اور پا رکوں میں گزرہی ہیں ۔

(جاری ہے)

بجلی کے ستائے ہو ئے افراد کی بڑی تعدا د جب پا رکوں اور شاہر اہوں پر آتی ہے تو اس کا فائدہ اٹھا نے کے لئے جر ائم پیشہ عنا صر بھی سر گرم ہو جا تے ہیں ۔ کر اچی الیکٹرک سپلا ئی کا رپو ریشن کا کہنا ہے کہ کر اچی کو اس وقت بائیس سو میگا واٹ بجلی کی ضر ورت ہے لیکن اسے سو لہ سو میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے ۔ بحر ان پر قابو پا نے کے لئے ملک میں بجلی کی پیداوار کے نئے منصو بوں کی ضر ورت ہے لیکن کسی حکومت نے اب تک اس سنگین مسئلہ کے حل پر سنجیدگی سے تو جہ نہیں دی ہے