معزول ججز کی بحالی کے لئے لانگ مارچ کا دوسرا مرحلہ ،،وکلا کے قافلے سکھر سے ملتان کی جانب رواں دواں ،،سینئیر وکلا رہنما قافلے کی قیادت کر رہے ہیں۔ (اپ ڈیٹ 3)

منگل 10 جون 2008 14:24

سکھر (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 10 جون 2008) معزول ججز کی بحالی کے سلسلے میں وکلا کا لانگ مارچ دوسرے مرحلے میں داٴخل ہو رہا ہے ۔ وکلا، سول سوسائٹی، سیاسی تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل قافلے سکھر سے ملتان کی جانب رواں دواں ہیں۔ کاررواں کا پنوں عاقل، گھوٹکی، میر پور ماتھیلو پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور عدلیہ کی آزادی کے حق میں نعرے لگا ئے گئے۔

قافلہ گھوٹکی پہنچا ہے جہاں کچھ دیر قیام اور ظہرانے کے بعد ۔۔

(جاری ہے)

اوباڑو ،قموں شہید اور صادق آباد سے ہوتا ہوا ملتان جائے گا ۔ لانگ مارچ میں سندھ اور بلوچستان کے چھوٹے بڑے اضلاع سے وکلا، سول سوسائٹی، سیاسی تنظیموں کے نمائندے موجود ہیں۔ وکلا کا قافلہ علی احمد کرد، سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر امداد علی اعوان اور ہائیکورٹ بار کےسیکریٹری شبیر شر، رشید اے رضوی اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں ملتان کے لئے روانہ ہوا ہے ۔لانگ مارچ میں سندھ ہائیکورٹ کے معزول ججز کے خاندان کے افراد اور سول سوسائٹی کی خواتین کی بڑی تعداد خصوصی طور پر شرکت کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :