سہ فریقی کرکٹ‌سیریز جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ، فائنل میں کامیابی کھلاڑیوں کی مشترکہ کاوش ہے ،آل راؤنڈر شاہد آفریدی

اتوار 15 جون 2008 12:53

سہ فریقی کرکٹ‌سیریز جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ، فائنل ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین15جون2008) سہ فریقی کرکٹ‌سیریز جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے جبکہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ فائنل میں کامیابی کھلاڑیوں کی مشترکہ کاوش ہے ۔ کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیم مل کر کھیلی جس کی بدولت وہ جیت کر وطن واپس آئے ہیں۔۔ بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں‌سہہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں‌پاکستان نے بھارت کو پچیس رنز سے شکست دی تھی ۔

(جاری ہے)

فائنل میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پرتین سو پندرہ رنز بنائے تھے۔پاکستان کی طرف سے سلمان بٹ نے ایک سو انتیس اور یونس خان نے ایک سو آٹھ رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔بھارت کی طرف سے عرفان پٹھان نےدو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں‌بھارت کی ٹیم اڑتالیس اعشاریہ دو اوورز میں دو سو نوے رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے چونسٹھ اور یووراج نے چھپن رنز بنائے۔ شاہد آفریدی اور افتخار انجم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔