تیزر فتار کارنے سڑک کنارے جاتے شخص کو کچل کرہلاک کردیا

اتوار 15 جون 2008 16:03

پیرمحل (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین15جون2008 ) تیزر فتار کارنے سڑک کنارے جاتے شخص کو کچل کرہلاک کردیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ اروتی کا رہائشی محمد عاطن ولد منظور احمد سڑک کنارے جارہا تھاکہ تیز رفتار کارنمبری604-MNQجس کو ڈرائیورزبیر خالد ولدمحمد خالد سکنہ سیٹلائیٹ ٹاؤن جھنگ چلارہاتھاعبدالحکیم سے پیرمحل کی طرف آتے ہوئے تیز رفتاری سے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں محمد عاطن موقع پر ہلاک ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ اروتی پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :