خیبر ایجنسی آپریشن رکوانے کیلئے لشکر اسلام نے حکومت کی تمام شرائط مان لیں

ہفتہ 5 جولائی 2008 21:12

خیبر ایجنسی آپریشن رکوانے کیلئے لشکر اسلام نے حکومت کی تمام شرائط ..
خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جولائی۔2008ء) خیبر ایجنسی میں حکومت کا آپریشن روکنے کیلئے لشکر اسلام نے حکومت کی تمام شرطین مان لی ، پولیٹیکل انتظامیہ کے ایجنٹ طارق حیات نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ میں قبائلی عمائدین نے لشکر اسلام کے سربراہ منگل باغ کے ساتھ بات چیت کی ہے جس میں لشکر اسلام نے حکومت کی رٹ کو چیلنج نہ کرنا ، سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ نہ کرنا اور کسی بھی شہری کو اغواء نہ کرنا شامل ہیں ، انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں لشکر اسلام کی طرف سے کوئی بھی شرط پیش نہیں کی گئی، تاہم مذاکرات کی تفصیلات بہت جلد سامنے آ جائینگی ، جس کے بعد لشکر اسلام کے خلاف کارروائی بند کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں لشکر اسلام کی طرف سے نیک نیتی ، ہتھیار رکھنے اور اپنی مسلح کارروائیاں ختم کرنے کی ضمانت مانگی گئی تھی ، جو لشکر اسلام نے دینے کی حامی بھر لی ہے ۔