مشرف کا جاناملک وقوم کیلئے بہتر ہے وگرنہ ملکی سلامتی خطرے میں ہے ،شہبازشریف۔ جرائم اور کرپشن کے خاتمے کیلئے عوام اورپولیس ساتھ دے، شکایات پرخود پہنچونگا،وزیراعلیٰ کی وفود سے بات چیت

اتوار 6 جولائی 2008 12:37

خیرپورٹامیوالی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06جولائی2008 ) وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میری حکومت گرانے اور مجھے وزارت اعلی سے ہٹانے کیلئے ایوان صدر میں سازشیں ہورہی ہیں اور ایوان صدر سازشوں کا گڑھ ہے مشرف کا جاناملک وقوم کیلئے بہتر ہے وگرنہ ملکی سلامتی شدید خطرے میں ہے اس کیلئے ہرادارے اورہر سیاسی جماعت کو اپنااپنا کردار ادا کرناچاہیے وگرنہ رات کے اندھیرے دوبارہ چھاجائیں گے اور جمہوریت کو دفن کردیا جائے گا وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیداروں ایم این اے چوہدری سعود مجید،مسلم لیگ یوتھ ضلعی نائب صدرحاجی محمدشعیب راؤ راشد ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفود سے ملکی وسیاسی صورتحال پر بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ میں نے عہد کیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں لینڈ مافیا کے خلاف کھلی جنگ لڑونگا انہوں نے کہا کہ صحافی اس معاشرے کی آنکھ کان ہیں میرے شکایات سیل کواخبارات اور خبروں کے ذریعے جرائم کی نشاندہی کریں میں خود وہاں جاؤنگا اورمجرمان کو چوکوں میں الٹالٹکادونگا وزیراعلی نے کہا کہ میں اس خطے کوظلم وبربریت اور انسانی حقوق کی پامالی سے پاک کرناچاہتا ہوں میں سرکاری محکموں میں بدعنوان عناصر کو بھی ہرگزمعاف نہیں کرونگا انہوں نے کہا کہ میری یزیدیت سے کھلی جنگ ہے میں حیثیت کا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں اس کیلئے مجھے عوام کی ضرورت ہے جوصوبہ پنجاب میں بڑھتے ہوئے جرائم اور کرپشن کے خاتمے کیلئے میرا ساتھ دیں عوام کا خادم ہوں اورپولیس بھی عوام کی خادم ہے اگر پولیس کے کسی بھی فرد نے حاکم بننے کی کوشش کی تو ان سے سختی سے نمٹاجائے گا انہوں نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے ججز کی بحالی ضروری ہے اور پرویزمشرف کاجانا بھی ضروری ہے اس کیلئے ہر کسی کو اپنا کردارادا کرناچاہیے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کا شکایات سیل چوبیس گھنٹے کھلا ہے آواز دیں میں خود وہاں پہنچونگا۔

متعلقہ عنوان :