وفاقی مشیرداخلہ کا لال مسجد شہدائے کانفرنس کی اجتماع گاہ کادورہ

اتوار 6 جولائی 2008 13:48

وفاقی مشیرداخلہ کا لال مسجد شہدائے کانفرنس کی اجتماع گاہ کادورہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06جولائی2008 ) وفاقی مشیر داخلہ رحمٰن ملک اچانک لال مسجدشہداء کانفرنس کی اجتماع گاہ پہنچ گئے۔ جہاں انھوں‌نے شرکاء کانفرنس سے ملاقات کی اور انہیں درپیش مشکلات سے آگاہی حاصل کی۔

(جاری ہے)

مشیرداخلہ کی ہدایت پر فوری طورطورپرپانی کے پانچ ٹینکر شرکاء اجتماع کیلئے بھیجے گئے۔وفاقی مشیر داخلہ نے رحمٰن ملک نے شدید گرمی کے باوجود شرکاء اجتماع کے تحمل کی تعریف کی۔،مشیر داخلہ نے اس موقع پر شرکاء اجتماع سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دنیا پر ثابت کردیا جائے کہ ہم ایک پرامن قوم ہیں۔