صدرجارج بش جی ایٹ کانفرنس میں شرکت کیلئے جاپان پہنچ گئے۔کانفرنس کے موقع پر ہزاروں افراد غربت اور مہنگائی کیخلا ف سراپا احتجاج

اتوار 6 جولائی 2008 14:11

صدرجارج بش جی ایٹ کانفرنس میں شرکت کیلئے جاپان پہنچ گئے۔کانفرنس کے ..
ٹوکیو (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06جولائی2008 ) امریکی صدرجارج بش آٹھ امیر ممالک کی جی ایٹ سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے جاپان پہنچ گئے ہیں ۔جبکہ جی ایٹ‌کانفرنس کے موقع پر ہزاروں افراد غربت اور مہنگائی کیخلا ف سراپا احتجاج ہیں۔ کانفرنس کل سے تفریحی مقام ٹویاکو میں شرو ع ہو رہی ہے۔جس میں خوراک اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر غور کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں صدر بش کے علاوہ برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، روس اور کینیڈا کے سربراہان شرکت کریں گے۔ دوسری جانب جی ایٹ کے تین روزہ اجلاس کی سکیورٹی کے لیے ٹویاکو میں‌ پولیس اور فوج کے اکیس ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔دوسری جانب جی ایٹ اجلاس کے موقع پر ہزاروں افراد امیر ممالک کی استحصالی پالیسیوں کیخلاف اور غربت کے خاتمے کے حق میں احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔