وکلاء اورسول سوسائٹی کی تاریخ ساز تحریک کے نتیجے میں عدلیہ جلد بحال ہوگی ۔ جسٹس افتخارمحمد چوہدری ۔۔۔ عوام کی انصاف کیلئے ہزاروں درخواستیں موصول ہورہی ہیں ، آزاد کشمیر کے وکلاء سے بات چیت

اتوار 6 جولائی 2008 15:31

وکلاء اورسول سوسائٹی کی تاریخ ساز تحریک کے نتیجے میں عدلیہ جلد بحال ..
میرپور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06جولائی2008 ) پاکستان کے معزول چیف جسٹس جناب جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ وکلاء اور سول سوسائٹی کی تاریخ ساز تحریک کے نتیجے میں عدلیہ جلد بحال ہوگی  زندہ قوموں کی عزت و وقار آزاد عدلیہ میں پنہاں ہے کسی بھی ملک و معاشرے کی ترقی  امن وخو شحالی اورمعیشت کی مضبوطی کیلئے ایک خود مختار عدلیہ کا موجود ہونا انتہائی ضروری ہے تاکہ آئین و قانون کی بالادستی کے قیام کے ساتھ ساتھ عوام کو سستااور فوری انصاف مل سکے  عدلیہ کی آزادی کے بغیر ترقی کاخواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا وہ آزاد کشمیر کے سینئر ترین قانون دان چوہدری منصف داد ایڈووکیٹ اور آزاد جموں و کشمیر بار کونسل کے رکن چوہدری اشفاق احمد ایڈووکیٹ سے اپنی رہائش گاہ پر تفصیلی بات چیت کررہے تھے دو گھنٹے سے زائد وقت پر محیط اس ملاقات میں معزولی  وکلاء تحریک اور اسکے مضمرات آزاد کشمیر کے عدالتی معاملات سمیت دیگر اہم نوعیت کے دو طرفہ امورپر سیر حاصل گفتگو کی گئی جسٹس افتخار محمد چوہدری نے وکلاء اور سول سوسائٹی کی جدو جہد کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہاکہ ان کی کوششیں جلد رنگ لائیں گی حق و سچائی کی فتح ہوگی اورمجھ سمیت تمام ججز بحال ہونگے آزاد کشمیر کے وکلاء کا خصوصی طورپر ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس نوبل کا زمین ان کا کر دار اور تائید و حمایت نا قابل فراموش ہے وکلاء اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی برقراررکھ کر ہی اپنی جدو جہدذ کو منطقی انجام تک پہنچا سکتے ہیں اس تحریک کی قیادت صرف وکلاء کا حق ہے وکلاء تحریک کو صحیح سمت لے کر جار ہے ہیں ان کی اخلاقی حمایت جاری رکھونگا جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہاکہ تنخواہیں ہمارا حق تھیں آئینی طورپر اب بھی چیف جسٹس ہوں حالات کا صبر و استقامت سے مقابلہ کررہے ہیں ہمیں انصاف کی فراہمی سے بے جا روکا گا عوام آج بھی عدلیہ کی بحالی کیلئے پریشان ہیں اور انصاف کے حصول کیلئے اب بھی عوام کی ہزاروں درخواستیں موصول ہورہی ہیں وکلاء تحریک کے لانگ مارچ کا ذکرکرتے ہوئے جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہاکہ دھرنا نہ دینے کا فیصلہ دانشمندانہ اور مستقبل کیلئے ایک مخفوظ آپشن رکھنے کے لئے کیا گیا ملکی بقاء و سلامتی کیلئے اس تحریک کو فیصلہ کن انجام تک پہنچانا ہوگا و ہ وقت دور نہیں جب پاکستان و آزاد و کشمیر سمیت دینا بھر کے وکلاء اور سول سوسائٹی کی آئین کی بحالی کی یہ تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوگی قانون و انصاف کا بول بالا ہوگا عوامی رائے کا احترام ہوگا عدلیہ اور ادارے مضبوط ہونگے اور ملک حقیقی معنوں میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا چیف جسٹس سے ملاقات کر نے والے وفد کے ارکان چوہدری منصف داد ایڈووکیٹ اور چوہدری اشفاق احمد ایڈووکیٹ نے جسٹس افتخار محمد چوہدری کو آزاد کشمیر کے وکلاء کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے وکلاء اور سول سوسائٹی کی تاریخ ساز تحریک کے نتیجے میں عدلیہ جلد بحال ہوگی  جسٹس افتخارمحمد چوہدری ۔

(جاری ہے)

۔۔ عوام کی انصاف کیلئے ہزاروں درخواستیں موصول ہورہی ہیں  آزاد کشمیر کے وکلاء سے بات چیت کہاکہ پاکستانی وکلاء کے شانہ بشانہ احتجاج و ہڑتال کی ہر کال پر لبیک کہا جائے گا اور دو نومبر والی پوزیشن پر تمام ججز کی بحالی تک جدو جہد جاری رکھی جائے گی آزاد جموں و کشمیر بار کونسل کے رکن چوہدری اشفاق احمد ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جبکہ افتخارمحمد چوہدری نے وفد کی پر تکلف تواضع کی اور نماز بھی اکٹھے ادا کی ۔