پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کراچی میں ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا،تاجروں نے بھی جمعہ کو ہڑتال کا اعلان کردیا

منگل 22 جولائی 2008 11:14

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کراچی میں ٹرانسپورٹرزکی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 22جولائی 2008ء) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کراچی کے ٹرانسپورٹرزنے غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال شروع کردی ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

بسیں اور منی بسیں نہ چلنے کے باعث شہریوں کو دفاتر اور کاروباری مراکز جانے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ رکشہ ٹیکسی کے ڈرائیور منہ مانگے کرائے وصول کررہے ہیں۔

گڈز ٹرانسپورٹرزنے بھی بائیس جولائی سے اپنے دفاتر اور گودام بند کرتے ہوئے اندرون ملک اور آزاد کشمیر کے لئے ترسیلات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ کراچی کے تاجر بھی جمعہ کو شٹر بند ہڑتال کریں گے ۔ دوسری جانب حکومت سندھ نے لوکل پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں دو روپے اضافے کا فیصلہ کیا ہے جسے ٹرانسپورٹروں نے مسترد کردیا۔

متعلقہ عنوان :