پاکستان پر امریکی اور اتحادی فوج کے حملے کا امکان نہیں،امریکی قونصل جنرل

منگل 22 جولائی 2008 11:56

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 22جولائی 2008ء) امریکی قونصل جنرل کے آنسکی نے کہا ہے کہ پاکستان پر امریکی اور اتحادی فوج کے حملے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان پر اتحادی فوج کے حملے کا امکان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان پر حملے کی باتیں مفروضوں پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان کے داخلی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتا اور پاکستان کے عوام اپنے فیصلوں میں بااختیار ہیں۔قونصل جنرل کے آنسکی نے سکھر کے دورہ کے موقع پر تاجروں اور صنعتکاروں سے بھی ملاقات کی۔قونصل جنرل نے ضلع ناظم گھوٹکی سردار علی گوہر خان کے عشائیہ میں بھی شرکت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :