من موہن سنگھ نے بھارتی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ۔ انہیں 256کے مقابلہ میں 275ووٹ ملے ۔اپ ڈیٹ

منگل 22 جولائی 2008 21:47

من موہن سنگھ نے بھارتی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ۔ انہیں ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2008ء) بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ کا حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، انھوں نے دو سو پچھتر ووٹ حاصل کئے جبکہ دوسو چھپن ارکان پارلیمنٹ نے ان کے خلاف ووٹ دیا۔ کانگریس کی زیر قیادت اتحادی حکومت کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا جب امریکہ سے جوہری معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے بائیں بازوں کی جماعتوں نے حکمراں اتحاد سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، جس کے بعد من موہن سنگھ کو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

لوک سبھا کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے کچھ پہلے اپوزیشن ارکان نے کانگریس حکومت پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے نوٹوں سے بھرے بیگ پارلیمنٹ میں پیش کئے ۔ اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی جانب سے ان کے تین ارکان کو خریدنے کے لئے تین تین کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی تھی جبکہ ایک کروڑ روپیہ پیشگی دیا گیا تھا۔ کانگریس نے ان الزامات کو مسترد کردیا تھا۔ دوسری جانب لوک سبھا کے اسپیکر سومناتھ چٹر جی نے ان الزامات کی مکمل تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
من موہن سنگھ نے بھارتی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ۔ انہیں ..

متعلقہ عنوان :