جامعہ حفصہ کی جگہ پر خیموں میں تعلیم کا سلسلہ جاری

ہفتہ 26 جولائی 2008 14:42

جامعہ حفصہ کی جگہ پر خیموں میں تعلیم کا سلسلہ جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2008ء) علماء ایکشن کمیٹی کے اعلان کے مطابق جامعہ حفصہ کی جگہ پر خیموں میں بچیوں کو دینی تعلیم دینے کا سلسلہ جاری ہے اور کلاسز کے دوسرے روز دینی تعلیم کی مختلف کلاسز میں ساٹھ کے قریب طالبات نے حصہ لیا ہے ۔

(جاری ہے)

جامعہ حفصہ کے مقام پر بنائی گئی خیمہ بستی میں مردوں کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور صرف مستورات کو دینی تعلیم کیلئے بستی میں جانے کی اجازت کی ہے ۔علماء ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ جامعہ حفصہ کی دوبارہ تعمیر تک خیموں میں تعلیم دینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔جبکہ مطالبہ کیا ہے کہ حکومت جامعہ فریدیہ کو جلد از جلد دوبارہ کھولا جائے

متعلقہ عنوان :