آزاد کشمیر کے ہجیرہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ۔پاک فوج نے جوابی کارروائی کرکے فلیگ میٹنگ طلب کرلی ہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل اطہر عباس

ہفتہ 26 جولائی 2008 14:42

آزاد کشمیر کے ہجیرہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ۔پاک فوج ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2008ء) بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے سرحدی علاقے ہجیرہ سیکٹر میں پاکستانی چیک پوسٹ پر بلا جواز فائرنگ کی ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس واقعہ کے بعد پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے ۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بھارتی فوج کی بلا اشتعال اور بلا جواز فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا ہے اور فلیگ میٹنگ طلب کی گئی ہے ۔