ہنگو‘طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع‘15دن بعد کرفیومیں نرمی‘زندگی معمول پر آنے لگی

ہفتہ 26 جولائی 2008 16:39

ہنگو‘طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع‘15دن بعد کرفیومیں نرمی‘زندگی ..
ہنگو(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین26 جولائی2008 ) ضلع ہنگو میں کشیدگی ختم دوآبہ میں کرفیو میں نرمی ‘حالات معمول پر آنے لگے-تفصیلات کے مطابق ہنگو میں پندرہ دن کے بعد طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع ہونے کے بعدکشیدگی میں کمی واقع ہو گئی ہے اور پندرہ دنوں کے بعد دوآبہ میں کرفیو میں نرمی کی گئی ہے- جن لوگوں نے جھگڑے کی وجہ سے اپنے علاقے چھوڑ دیئے تھے وہ لوگ آہستہ آہستہ اپنے اپنے علاقوں میں دوبارہ منتقل ہو رہے ہیں اور بازاروں کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں کاروباری زندگی بھی معمول پر آنے لگی ہے ٹریفک کا سلسلہ بحال ہو گیا ہے جبکہ حکومت اور طالبان کے درمیان خوشگوار موڑ میں مذاکرات شروع ہو گئے ہیں-

متعلقہ عنوان :