فیصل آباد ،آتشبازی کے سامان والے گھر میں دھماکے سے تین گھروں کی چھتیں اڑ گئیں ،تین افراد موقعہ پر ہلاک

پیر 28 جولائی 2008 22:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2008ء) آتشبازی کے سامان والے گھر میں دھماکے سے تین گھروں کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ تین افراد موقعہ پر ہلاک ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال کالونی میں حبیب نامی شخص اپنے گھر میں آتشبازی کا سامان تیار کررہا تھا کہ لوڈشیڈنگ پر جنریٹر چلایا گیا ، جس کی چنگاری بارود پر جاگری جس سے حبیب کا گھر اور ساتھ والے دو گھر زمین بوس ہوگئے جس سے دس افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اور پولیس کی گاڑیوں نے سول ہسپتال اور الائیڈ ہسپتال پہنچایا جن میں سے سعید ، شمائلہ اور تین سالہ دعا دم توڑ گئے ، ملبہ اٹھانے اوردوسرے امدادی کاموں میں محلہ کے لوگوں نے بھرپور کاوش کی ۔

متعلقہ عنوان :