پاکستان کی معاونت کے بغیر انتہاپسندوں کا مقابلہ ممکن نہیں،باوٴچر

بدھ 30 جولائی 2008 14:44

پاکستان کی معاونت کے بغیر انتہاپسندوں کا مقابلہ ممکن نہیں،باوٴچر
لندن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین30 جولائی2008 ) امریکا نے اعتراف کیا ہے کہ وہ خطے میں پاکستان کی معاونت کے بغیر انتہاپسندی کا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔برطانوی خبررساں ادارے کو اپنے انٹرویو میں امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رچرڈ باوٴچر نے کہا کہ پاکستان صرف انتہاپسندوں کامقابلہ عسکری طاقت کے استعمال سے کرسکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کی کثیر الجہتی حکمت عملی سے اتفاق کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قبائل کی حمایت حاصل کرنی ہے اور انہیں قومی و اقتصادی دھارے میں لانا ہے لیکن اسکے ساتھ ساتھ پاکستان کو شدت پسندوں کیخلاف کارروائی بھی کرنی ہوگی جو کہ حکومت کی عملداری کیخلاف مزاحمت کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکا اس بات سے واقف ہے کہ وہ پاکستان کی مدد سے ہی انتہاپسندی کا مقابلہ کرسکتا ہے ۔اس موقعے پر انہوں نے جمہوریت کو انتہاپسندی سے نمٹنے کے لئے بہترین طریقہ بھی قرار دیا -

متعلقہ عنوان :