ہائیکوٹ بار سکھرکے صدرمرحوم امداد عوان کی نماز جنازہ ہائیکوٹ کے لان میں ادا کردی گئی

جمعرات 31 جولائی 2008 11:22

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔31جولائی 2008ء)سپریم کورٹ بار کے سینئر نائب صدر اور ہائیکوٹ بار سکھرکے صدرمرحوم امداد عوان کی نماز جنازہ ہائیکوٹ کے لان میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں وکلاء رہنما علی احمد کرد ، ہائیکوٹ کے ججز ،وفاقی وزیر خورشید شاہ، صوبائی وزیر جام مہتاب ڈھر ، پیپلز پارٹی کے وزراء، منتخب اراکین اور دیگر اعلیٰ افسرا سمیت عوام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم امداد عوان کی میت کو شکار پور میں انکے آبائی قبرستان مختیار کاری میں تدفین کیلئے لے جایا گیا۔